Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مصری شہری نے کعبۃ اللہ کے سامنے فلسطینی پرچم بلند کر دیا

مکہ : فلسطینی مظلومین کی حمایت میں مصری شہری نے کعبۃ اللہ کے سامنے فلسطینی پرچم بلند کر دیا۔ عمرہ کے دوران مصری شہری نے غزہ میں صیہونی درندگی کے خلاف احتجاج اور مسلم حکمرانوں کی غیرت کو للکارنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا اور کعبۃ اللہ کے سامنے فلسطینی پرچم بلند کر دیا۔ مصری شہری نے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے مسلمانوں کو پکارا اور کہا کہ ’اے مسلمانو! اے اہل عرب غزہ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ چند لمحوں بعد ہی سعودی اہلکار وہاں پہنچے اور اُسے مسجد الحرام کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے اور مظاہرہ کرنے والے شہری کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular