
قاہرہ : مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 10 رہنماؤں اور کارکنوں کو پھانسی کی سزا سنادی۔انہیں پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد مقدموں کے تحت اخوان المسلمین کے کئی رہنماؤں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔


































