
کابل: افغانستان میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے میں 950 افراد ہلاک جبکہ 610 زخمی ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان صوبہ پکتیکا میں ہوا, صوبہ ننگرہار اور خوست میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں۔ حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ ریسکیو حکام کی ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، صوبہ پکتیکا میں زلزلے سے کئی مکانات تباہ ہو گئے۔


































