
نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے اسرائیل پر بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بھوک سے روز درجنوں اموات ہورہی ہیں۔ اسرائیلی فوج شمالی اور جنوبی غزہ میں خوراک کی ترسیل مشکل بنارہی ہے۔ رفح پر حملے کے خوف سے بڑی تعداد میں فلسطینی نقل مکانی کرکے شمالی اور جنوبی غزہ کی جانب سے آرہے ہیں جہاں پہلے ہی خوراک نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگ جانوروں کا چارہ کھا کر زندہ ہیں۔ ایسے میں مزید افراد کی آمد سے مسائل اور بڑھ جائیں گے۔ عالمی برادری خوراک کی بلاتعطل فراہمی کو غزہ میں یقینی بنائے.


































