
غزہ : غزہ عید کے دوسرے دن بھی مسلسل صیہونی فوج کے نشانے پر رہا، غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے پانچ بچوں سمیت درجنوں شہری شہید ہوگئے۔ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، صیہونی فوج نے دو گھروں کو نشانہ بنایا۔ شہدا کی مجموعی تعداد 37 ہزار تین سو سنتیس ہوگئی۔ اقوام متحدہ کے زیلی ادارے یو این ار ڈبلیو اے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صیہونی بربریت سے ساٹھ فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئی، اٹھاسی فیصد تعلیمی ادارے نیست و نابود ہوئے ، ڈھائی سو سے زائد مساجد کو نقصان پہنچا جب کہ پنتیس میں سے صرف سترہ اسپتال عارضی فعال ہیں۔


































