
غزہ :اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی، خان یونس، دیرالبلاح، المواصی سمیت غزہ اور رفح میں وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔ غزہ انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر میں عمارتوں کو تباہ کردیا ہے۔ کئی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالی گئیں ہیں۔ تل الھوا میں ساٹھ لاشیں اب تک نکالی جاچکی ہیں جبکہ مزید کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں۔ خان یونس، المواصی، دیرالبلاح میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ طبی سہولیات کے فقدان کے باعث کئی اسپتال اس وقت مکمل بند ہوچکے ہیں۔


































