
ماسکو : روسی فوج کی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے۔ یوکرین کے فوجی اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملے کئے جارہے ہیں۔ یوکرینی صدر نے لڑائی میں13 فوجی اور 137شہریوں کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی، روسی فوج نے بحیرہ اسود میں جزیرہ زمینی اور اسنیک اور چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا۔ ایئربیس پر کنٹرول کیلئے دارالحکومت کیف کے مضافات میں گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ امریکا نے اتوار تک یوکرین پر روسی قبضے کا امکان ظاہر کردیا۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔


































