
نئی دہلی: بھارت میں دہلی ہائی کورٹ نے سرائے کالے خان علاقے میں مسجد اور مدرسہ کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیضیاب مسجد اور مدرسہ کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا ۔ جس میں شہری انتظامیہ کے انہدام کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے یہ حکم مسجد کے منتظمین کی جانب سے ایک ماہ کے اندر اندر احاطے کو خالی کرنے کا حلف نامہ دینے اور اس یقین دہانی کے بعد آیا کہ انہدام میں رکاوٹ ڈالنے کی مزید کوششیں نہیں کی جائیں گی۔ عدالت نے جائیداد کے عوامی مقاصد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ وقت سے زیادہ توسیع نہیں دی جائے گی۔
فیصلے کے بعد درخواست گزار کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست واپس لیتے ہوئے خارج کر دی۔


































