Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے میں یہودی اسرائیلی ریاست قائم کرنے کا اعلان

تل ابیب : صیہونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے تمام عالمی قوانین کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی ریاست قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیل کاٹز نے مغربی کنارے کی سا-نور بستی کے دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر سخت تنقید کی جنہوں نے کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا اخلاقی فرض ہے۔انہوں نے بائیس نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کو آبادکاروں کی تحریک کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ میکرون اور ان کے دوستوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ اسرائیلی وزیردفاع کاٹز نےکہا کہ یہ اعلان دہشت گرد تنظیموں کے لیے فیصلہ کن جواب ہے۔ جو اس سرزمین پر ہماری گرفت کمزور کرنے اور اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر فلسطینی ریاست کو کاغذ پر تسلیم کریں گے اور ہم زمین پر یہودی ریاست قائم کریں گے ۔ کاغذ تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا اور اسرائیلی ریاست خوشحال ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular