Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ڈیڈلائن قریب، غزہ میں امداد کی صورتحال بہتر نہ ہوئی، امریکی ڈرامہ

واشنگٹن : اسرائیل میں اسلحہ کا ڈھیر لگانے والے امریکا نے دنیا کو دکھانے کیلئے غزہ میں صورتحال بہتر بنانے کے اسرائیلی اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ تک امداد کی رسائی بڑھانے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں لیکن ڈیڈ لائن قریب آنے کے باوجود اب تک وہاں انسانی امداد کی صورتحال تبدیل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکا نے غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے اسرائیل کو 30 دن کی مہلت دی تھی تاہم دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی تل ابیب کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ خط میں دی گئی سفارشات کو دیکھیں تو وہ پوری نہیں ہو سکی ہیں۔ اب تک کے نتائج زیادہ اچھے نہیں تاہم اس بات پر زور دیا کہ 30 دن کی مہلت ابھی نہیں گزری ہے۔ انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ اگر اسرائیل نے سفارشات پر عمل درآمد نہیں کیا تو اسے کس قسم کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular