Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

کورونا کا دنیا بھر میں سب سے بڑا وار، ایک دن میں 25 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ

نیویارک : کورونا نے دنیا میں سب سے بڑا وار کیا ہے اور دنیا بھر میں ایک دن میں 25 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ پانچ روز میں دنیا بھر میں ایک کروڑ کے قریب کیسز سامنے آئے، امریکا میں پانچ لاکھ 42 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ جبکہ فرانس میں 3 لاکھ 32 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار،اسپین میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اسی طرح اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک لاکھ 90 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ارجنٹائن میں 95 ہزار، بھارت میں 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے ابھی دنیا پوری طرح نمٹ نہیں پا رہی ہے کہ فرانس میں ایک اورنئی قسم دریافت ہو گئی ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں اور مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نام ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے آئی ایچ یو رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular