Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

یورپ اور امریکا میں کورونا کے وار جاری، امریکا میں ایک روز میں 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

واشنگٹن: کورونا نے امریکا اور یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجادی، امریکا میں ایک ہی روز تین لاکھ تیرہ ہزار افراد وائرس سے متاثر اور دو ہزار کے قریب مریض ہلاک ہو گئے۔ کورونا دنیا بھر کے انسانوں میں موت بانٹنے لگا،اب تک 28 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 339 افرادکورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 54 لاکھ 30 ہزار 731 ہوگئی تاہم 25 کروڑ 18 لاکھ 6 ہزار 489 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
یورپ میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ اسی ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، برطانیہ ایک لاکھ انتیس ہزار، سپین ننانوے ہزار، اور اٹلی میں اٹھتر ہزار سے زائد مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی میں 31 ہزار کے قریب، یونان 21 ہزار 657 اور ڈنمارک میں مزید 12 ہزار 330 افراد گذشتہ روز کورونا سے متاثر ہوئے۔ کینیڈا میں بھی کورونا کی صورتحال خراب ہے جہاں 27 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ آسٹریلیا میں 11 ہزار 267 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ایشیائی ممالک میں بھی کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، ویت نام میں 14 ہزار 440 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں 8 ہزار 376، ترکی میں 32 ہزار 176، تھائی لینڈ 2 ہزار اور ملائشیا میں 2 ہزار 897 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular