دنیا کو دوسرے وائرس کیطرح کورونا وائرس کے ساتھ ہی جینا سیکھنا ہوگا
جنیوا (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس شاید کبھی بھی ختم نہ ہو اور دنیا کو اس کے ساتھ ہی جینا پڑے گا،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈبلیوایچ او مائیکل ریان کا جینیوا میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی آبادی میں ایک نیا وائرس داخل ہواہے لہذا پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ وائرس پر کب تک قابو پایا جا سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کورونا ہمارے معاشرے میں ایک اورمستقل وبا کی شکل اختیارکر سکتا ہے، جیسے ایچ آئی وی ختم نہیں ہوا اور ہمیں اس کےساتھ رہنا پڑا،ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ پابندیوں میں نرمی سے وبا کی دوسری لہر نہ آنے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، بہت سے ممالک چاہیں گے کہ پابندیوں سے باہر آئیں، لیکن ہماری سفارش ہے کسی بھی ملک میں انتباہ اعلیٰ سطح پر ہونا چاہیے۔


































