
واشنگٹن : امریکا میں دواساز کمپنی فائزر کی تیار کی گئی پیکلسووڈ ٹیبلیٹ کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی منظوری مل گئی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ گولی 12 سال کے بچے اور زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔ پیکلسووڈ ٹیبلیٹ معمولی اور معتدل نوعیت کی کورونا کی بیماری کیلے کار آمد ہوگی اور کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں ہی دی جاسکے گی۔یہ گولی مریض کو دن میں 2 مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہو گی۔امریکا نے اس دوا کے لیے فائزر سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔


































