Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

روس اور شمالی کوریا کے درمیان جامع اسٹریٹیجک پارٹنر شپ معاہدہ

روس اور شمالی کوریا نے جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک باہمی تعاون کریں گے جس میں فوجی تکنیکی تعاون بھی شامل ہو گا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے یوکرین جنگ میں روس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر شمالی کوریا کی حمایت کو سراہا اور کہا ہے کہ ماسکو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سامراجی پالیسی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ دوسری جانب کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے تعلقات خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پینٹاگون نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان تعاون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں نیٹو سربراہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ روس شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے لیے مدد کر سکتا ہے۔ روس کے صدر اب سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے ہیں۔ روس اور ویتنام کے درمیان بھی جامع اسٹریٹیجک معاہدہ کی جانب پیشرفت کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular