مقامی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے
لاہور (نیوز ڈیسک)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاراچنار میںقبائلی جھڑپوں کو امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا اور جانی نقصان پر ا ظہار ا فسوس کیا ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خونی جھڑپوں کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے، قبائلی تنازعہ کے باعث اتحاد بین المسلمین کی قائم فضا کو مقدور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ امن و امان کے قیام کیلئے کئے گئے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے اور صورتحال اتنی گھمبیر نہ ہوتی


































