Fri Oct 09, 2026

حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی

روزانہ کی خبریں

کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف لگا دیے

اوٹاوا: کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانکوس فلیپ شیمپین نے کہا ہے کہ کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ہیں۔ وزیرِ صنعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانکوس فلیپ شیمپین نے امریکا کے 20 ارب ڈالر کے درآمدی سامان پر جوابی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوابی ٹیرف 8 ستمبر سے نافذ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل، ایلومینیم، فرنیچر اور کپڑوں پر 50 فیصد کینیڈین ٹیرف عائد ہوگا، پنیر، برقی آلات اور بعض سمندری مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگے گا، جبکہ الیکٹرانکس اور ٹولز پر کینیڈا نے 15 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیرف ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے جواب میں کینیڈا کا جوابی اقدام ہے، کینیڈا کا جوابی ٹیرف امریکی درآمدات کے تقریباً 4.5 فیصد پر لاگو ہوگا۔
علاوہ ازیں کینیڈین وزیر صنعت نے اپنے بیان میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا مقصد ملکی کاروبار کا تحفظ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular