Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے، مزید 40 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ :غزہ میں صیہونی فوج نے آج بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔ بمباری اور گولہ باری سے چونتیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے محفوظ علاقہ قرار دئے گئے المواصی کے ایک کیفے پر اس وقت بم برسادئے جب وہاں لوگ فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔ وحشیانہ حملے میں چودہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے النصیرات میں شدید گولہ باری کی جس سے نو فلسطینی جان سے گئے۔ جبکہ غزہ سٹی میں دو مختلف حملوں میں گیارہ فلسطینی جان سے گئے۔ جنگی طیاروں نے بیت حنون اور دوسرے علاقوں پر بھی بم برسائے۔ دیر البلاح پر حملے میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔
ادھر صیہونی فوج کو القسام بریگیڈ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ شمالی غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں میجر سمیت چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ۔۔ادھر اسرائیل کو امریکا کی جانب سے غزہ میں خوراک کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے میں ایک دن رہ گیا لیکن تاحال صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے غزہ میں قحط پھیلنے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular