
غزہ : صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ایک اور وحشیانہ حملہ کیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے چھتیس افراد شہید ہو گئے۔ فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ صیہونی ڈرون نے جبالیہ میں مکان پر میزائل داغا جس سے وہ تباہ ہوگیا اور مکین ملبے تلے دب گئے۔ شہدا میں 14 بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔ جبکہ کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
ادھر نصیرات پناہ گزین کیمپ میں خیموں پر حملے میں صحافی اور اس کی اہلیہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے جنوبی لبنان پر بھی وحشیانہ حملے کئے۔ بیروت کے نواحی علاقے الماط پر حملے میں تئیس لبنانی جان سے گئے جبکہ لبنان کے مشرقی ضلع ہرمل میں حملے میں پانچ لبنانیوں کو شہید کردیا گیا۔


































