Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

نسل کشی کے منکر برطانوی وزیراعظم اور وزیرخارجہ منافق ہیں، ولیان شابیس

لندن : معروف اسکالر ولیم شابیس نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی غزہ میں نسل کشی سے انکار پر انہیں منافق قرار دے دیا۔ نسل کشی پر بیس سے زائد کتابوں کے مصنف ولیم شابیس نے کیئر اسٹارمر اور ڈیوڈ لیمی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ منافق ہیں۔ یہ نسل کشی کنونشن کی تشریح یا اطلاق یکساں طریقے سے نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے بیانات میں استعمال کی گئی زبان کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے بارے میں بات کررہے ہیں یا دوستوں کے۔ نامور ماہر قانون نے کہا کہ لیمی اور اسٹارمر نے 2021 میں ہاؤس آف کامنز کی تحریک کے حق میں ووٹ دیا جس میں چین کی ایغور اقلیت کی نسل کشی کی مذمت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں ایغوروں پر ظلم وستم کے شواہد موجود ہیں مگر لاکھوں کے قتل کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایغوروں اور فلسطینیوں کے ساتھ سلوک کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
ولیم شابیس نے 2014 میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں سربیا کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں کروشیا کی نمائندگی کرنے والے وکیل کے طور پر اسٹارمر کے کردار سمیت ان کے اور فارن سیکریٹری کے دوہرے معیار کی متعدد مثالیں پیش کیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular