Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

برکس ممالک مضبوط تجارتی نیٹ ورک اور قومی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دیں، پزشکیان

دہلی : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ مضبوط تجارتی نیٹ ورک قائم اور قومی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سلامتی کو قومی اور علاقائی سلامتی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ مسعود پزشکیان نے نئی دہلی میں برکس بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی، سپلائی چین میں رکاوٹوں اور اقتصادی دباؤ کے باعث عالمی معیشت کو نئے چیلنجز درپیش ہیں۔
ایرانی صدر نے برکس ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مالی تعاون کا مربوط نیٹ ورک قائم کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے قومی کرنسیوں کے استعمال میں اضافے کو مالیاتی نظام کو سیاسی جھٹکوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم قرار دیا۔ پزشکیان نے کہا کہ تجارت، توانائی، بنیادی ڈھانچے یا مالیاتی نظام پر دباؤ کے اثرات سرحدوں سے باہر بھی پھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے خوراک اور توانائی کے تحفظ کو اقتصادی سلامتی کے دو بنیادی ستون قرار دیا اور برکس کی سپلائی چین میں ایران کے کردار کی پیشکش کی۔ ایرانی صدر نے مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں بھی برکس ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular