
غزہ: اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں شہری آبادیوں پر حملے جاری ہیں۔ صبح سویرے حملوں میں سترہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ کے محصور شمالی علاقے جبالیہ میں خیمہ بستی پر میزائل گرادیا۔ حملے میں بارہ فلسطینی شہید اور سولہ زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے خان یونس اور غزہ سٹی میں بھی حملے گئے ۔ رہائشی عمارتوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ رات سے جاری صیہونی فوج کے حملوں میں شہدا کی تعداد باون ہوگئی ہے۔
ادھر اسرائیلی ڈرونز نے جنوبی لبنان کے علاقے نباطیہ میں ڈرون سے حملہ کیا جس میں دو لبنانی شہید ہوئے جبکہ مراقیہ ٹاؤن پر بمباری میں تین افراد کی جان گئی۔ حزب اللّٰہ سے سرحدی جھڑپوں میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ جبکہ حزب اللہ نے تل ابیب کے نزدیک اسرائیلی انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر کیخلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔ جبکہ مقبوضہ دیہات پر بھی راکٹ داغے گئے۔


































