
غزہ : غزہ کے بعد صیہونی درندہ صفت فوج نے مغربی کنارے میں بھی خون ریزی شروع کردی، طولکرم شہر کے پناہ گزین کیمپ پر بم برسادیے، اٹھارہ فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے حملوں میں حماس کے مغربی کنارے میں موجود نیٹ ورک کے سربراہ ضحی یاسر اوفی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔ غزہ کے علاقے دیر البلاح میں صیہونی بمباری سے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔خان یونس میں بھی صیہونی بمباری سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں غزہ میں انروا کے اسکولوں پر بھی بمباری سے اکیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دو روز میں انروا کے تین پناہ گزین اسکولوں کو نشانہ بنایا۔ غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اکتالیس ہزار سات سو اٹھاسی فلسطینی شہید ،چیانوے ہزار سات سو چورانوے شہری زخمی ہوئے۔


































