
غزہ: غزہ میں صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ نصیرات کیمپ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری سے گیارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج نے خان یونس میں ایک مکان کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔
شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد اڑتیس ہزار چھ سو چونسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔


































