
واشنگٹن: امریکا میں برفانی طوفان کے باعث واشنگٹن ڈی سی میں متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔ طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں اورہزاروں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ جنوب مشرقی علاقوں میں 9 انچ سے زائد برف پڑی۔ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا۔سڑکوں اور ریل کی پٹڑیوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔


































