
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اسلحے پر پابندی کی بات عوامی سطح پر کرنے سے قبل انہوں نے بائیڈن انتظامیہ تک پیغام پہنچادیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اب بھی سارا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں حماس کے خلاف جنگ اور لبنان کی سرحد پر جنگ روکنے کے لیے اسلحے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی انتظامیہ کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام جبکہ میرے اور صدر بائیڈن کے درمیان اسلحہ سپلائی کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کے لیے بات ہوئی ہے جب اسلحے کی فراہمی میں تاخیر ہوئی تو انہوں نے محسوس کیا کہ اب اس مسئلے کو عوامی سطح پر لانا ضروری ہوگیا ہے۔


































