
بچوں کے ساتھ بچہ بن کر رہیں۔
بچوں کو کیا چاہیے؟
کہ آپ کبھی ان کے سامنے بچے بن جائیں ۔۔۔حیران ہو جائیں ،خاموش ہو جائیں.
ان کے سرپرائز پر ایسے ردعمل دیں جیسے آپ کو نہیں معلوم تھا۔
ان کے ڈرانے پر ایسے ڈر جائیں جیسے واقعی میں آپ ڈر گئے ہیں۔
ان کے بچگانہ سوال پر ان کو داد دیں ان کے کچھ بتانے پر ایسے ظاہر کریں کہ جیسے آپ کو پہلے یہ معلوم نہیں تھا۔
ان کے کچھ سکھانے پر ایسے سیکھیں جیسے پہلی دفعہ سیکھ رہے ہوں۔
ان کو آپ کے سمجھانے کی کبھی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔ وہ صرف اپنے آپ کو آپ سے زیادہ بہتر سمجھ کر کھل کر ہنسنا چاہتے ہیں۔
ان کی ہنسی کی وجہ بنتے رہیں خوش رہیں اور خوش رہنے دیں۔


































