
تہران :ایرانی صدارتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں باقر قالیباف نے ڈاکٹر سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ صدارتی انتخابات میں چاروں امیدواروں میں سے کوئی بھی مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا جس کی وجہ سے سے ابتدائی دو امیدواروں کے درمیان اگلے مرحلے میں دوبارہ مقابلہ ہوگا۔ اگلے مرحلے میں محمد باقر قالیباف نے سعید جلیلی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں مسعود پزشکیان کا احترام کرتا ہوں تاہم انقلابی نظریات کے حامیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سعید جلیلی کو ووٹ دیں۔


































