Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بنگلادیش: سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈھاکا : بنگلادیش میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ شیخ حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے میں جاری کیے گئے۔ حسینہ بنگلہ دیش کے بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل۔ آئی سی ٹی کو مظاہروں کے دوران ہونے والے انسانیت کے خلاف جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب ہے۔ حسینہ واجد کیخلاف مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔ آئی سی ٹی کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے بتایا کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری اور انہیں اٹھارہ نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ حسینہ جولائی سے اگست میں قتل عام، قتل و غارت اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کی سربراہ تھیں۔ ٹریبونل نے عوامی لیگ کے جنرل سیکریٹری عبیدالقادر اور دیگر چوالیس افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں۔ مشیر خارجہ توحید حسین نے کہا ہے کہ ہم حسینہ واجد کو واپس لانے کی کوشش کریں گے۔ چونکہ وہ ملک میں نہیں ہے اس لیے پولیس وزارت خارجہ کی مدد طلب کرے گی تو پھر ہم اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular