
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8،9 اور 10محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے ڈرون کے اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندی کا اطلاق ٹی وی چینلز پر بھی ہو گا۔


































