Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

بلوچستان: مغوی کی بازیابی کیلئے آپریشن، حوالدار شہید، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیفٹننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے قتل اور ان کے ساتھی کے اغوا میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک سپاہی شہید اور 9 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران 14 اور 15 جولائی کی درمیانی شب خلیفہ کے پہاڑوں میں خوست کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کر دیا۔ تاہم لیفٹننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کے کزن عمر جاوید تاحال بازیاب نہ ہوسکے، جو کوئٹہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ اغوا کرلیے گئے تھے۔گھیرے میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے فوجی دستوں کو قریب آتے دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہو گئے۔بعدازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بعدازاں زیارت نالہ کے قریب دہشت گردوں کے ایک اور گروپ کا سراغ لگایا اور ان میں سے 4 کو ہلاک کر دیا جبکہ باقی دہشت گرد موسلا دھار بارش اور اندھیرے کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔حکام نے بتایا کہ 9 دہشت گردوں کی لاشیں مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل لائق مرزا زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کا دورہ کرنے گئے تھے، وہاں سے واپسی پر 10 سے 12 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور دونوں افراد کو اغوا کر لیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular