
بچوں کی دماغی نشوونما کا اہم دور کونسا ہے
بچوں کے بچگانہ رویے اس کی آئندہ شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام نے ابتدائی تربیت کو اہم قرار دیا ہے۔
رسول خدا ﷺ نے فرمایا: "بچے کو سات سال تک محبت دو، اگلے سات سال ادب سکھاؤ”۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ابتدائی سال بچوں کی ذہن سازی کے بنیادی مرحلے ہوتے ہیں۔
جدید تجربات سے ماہرین اس بات کے قائل ہو چکے ہیں کہ پہلے سات سال بچے کی زبان، رویہ اور بنیادی شعور کی تعمیر کا وقت ہوتا ہے۔ اس دوران دماغی نشوونما بہت تیز ہوتی ہے، اور ہر سنی ہوئی بات یا رویہ بچے کے ذہن میں راسخ ہو جاتا ہے۔
بچے کے ابتدائی سالوں میں اعصابی راستے (neural pathways) سب سے زیادہ بن رہے ہوتے


































