
مقبوضہ بیت المقدس: نیتن یاہو حکومت مخالف ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر کا رخ کیا اور راستے پر مختلف جگہوں پر آگ جلا دی۔ مظاہرین وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کے ایک بینر پر لکھا تھا "ہمارا پیچھا چھوڑ دو ، اب انتخابات ہونے چاہئیں۔” اس موقع پر مظاہرین لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نعرے بازی کر رہے تھے اور ڈھول بھی بجا رہے تھے جب کہ پولیس اہل کار سیکیورٹی رکاوٹوں کے پاس کھڑے رہے۔ مظاہرین نے زور دیا کہ غزہ میں حماس تنظیم کی قید میں موجود تقریباً 120 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ طے کیا جائے۔


































