
صنعا: امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے دارالحکومت اور اس کے مضافات سمیت کئی مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں۔ یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے بتایا کہ امریکی و برطانوی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح صنعاء کے ضلع سنہان کے علاقے جربن میں چار فضائی حملے کئے۔ طیاروں نے اسی صوبے کے علاقے حفا میں بھی ایک مقام پر بم برسائے۔ شمال مغربی صوبے عمران کے ضلع حرف سفیان پر بھی دو فضائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔ امریکی فوجی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری جہازوں پر حملے استعمال ہونے والے جدید روایتی ہتھیاروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔


































