
بغداد : عراق میں نامعلوم دہشتگردوں نے حشد الشعبی کے کمانڈر کے اہل خانہ کو شہید کر دیا۔ دہشتگردوں نے بغداد میں الحشد الشعبی کے رہنما احمد عبدالمطلب کے گھر پر حملہ کیا اور اہل خانہ کے 5 افراد کو شہید کردیا۔ الحشد الشعبی کے رہنما کو سر پر گولی لگی جس کی وجہ سے اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


































