
تل ابیب : اسرائیل کے زیرِقبضہ گولان کی پہاڑیوں میں فٹ بال گراؤنڈ پر راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔
لبنان سے داغا گیا راکٹ مجدل شمس کے الدرزیہ گاؤں میں فٹ بال گراؤنڈ میں گرا۔ راکٹ حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسرائیل نے حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا ہے لیکن حزب اللہ نے اس کی تردید کی ہے۔ غزہ میں تنازعہ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل یا اسرائیل کے زیرِقبضہ علاقے پر یہ سب سے مہلک حملہ ہے۔ اسرائیل کی فوج نے کہا کہ وہ راکٹ حملے کے جواب کی تیاری کر رہی ہے۔


































