Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

انروا کے ایک اور اسکول پر حملہ، مزید 14 فلسطینی شہید، 70 زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ میں انروا کے ایک اور اسکول پر حملہ کردیا۔ جس میں چودہ فلسطینی شہید اور ستر زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے ابو عریبان اسکول پر بم برسائے جس سے انسانی جسم ٹکڑوں میں بکھر گئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے شامل ہیں۔ اسکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینی رہائش پذیر تھے۔ یہ چوبیس گھنٹوں میں نسل کشی کا تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے صیہونی فوج نے شاطی پناہ گزین کیمپ میں تباہ شدہ مسجد کے باہر نماز ادا کرنے والوں پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں بائیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ ادھر المواصی میں وحشیانہ حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سو تک جاپہنچی ہے جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہیں۔ میزائل حملے سے ایک رہائشی عمارت اور خمیہ بستی تباہ ہوگئی۔ ہر طرف لاشیں اور زخمی بکھر گئے۔ جنہیں پہلے سے تباہ اسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں طبی سامان ہے اور نہ ہی ادویات موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular