
تہران : ایران نے شمالی عراق میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کے متعدد ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملے ڈیموکریٹک پارٹی آف ایرانی کردستان اور کومالا پارٹی کے ٹھکانوں پر کئے گئے۔عراقی کردستان کے درالحکومت اربیل اور سلیمانیہ میں کئی مقامات پر کرد تنظیموں کے ٹھکانے اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، عراق میں مقامی کرد ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دہشت گرد گروپوں کے 26 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ ایران نے ان حملوں میں کرد خطے میں حالیہ فساد اور بلوے میں ملوث گروپوں کو موثر جواب دیا ہے۔


































