
ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فضائی حملے میں 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حکومت مخالف علاقے تیگرائی میں اریٹیریا کی سرحد کے نزدیک پناہ گزین کیمپ پر فضائی بمباری کی گئی۔ حملہ ایتھوپیا کی فوج کی جانب سے حکومت مخالف باغیوں کو کچلنے کے لیے کیا گیا۔ 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


































