
دہلی: دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی رہائشگاہ پر شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کرکے وہاں اسرائیلی پرچم لہرایا اور دروازے اور دیواروں پر شر انگیز نعرے لکھ دئے۔ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس طرح کی چیزیں اس لئے ہو رہی ہیں کیونکہ بی جے پی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی خود ایسے لوگوں کو بنیاد پرست بنا چکے ہیں۔ جب خود وزیراعظم کہتے ہیں کہ مسلمان درانداز ہیں اور ان کی شناخت ان کے لباس سے ہوتی ہے، اس سے ایسے لوگوں کو ہمت ملتی ہے کہ وہ میرے گھر پر اسرائیل کا جھنڈا لگاتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ صیہونی نظریہ پر یقین رکھتے ہیں، ایک ایسا نظریہ جس نے غزہ میں 40 ہزار افراد کو قتل کیا اور 12 لاکھ افراد کو بے گھر کیا۔


































