
خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں امریکا کی ایک اور پیشرفت، امریکی اسپیس فورس کا خفیہ پے لوڈ خلا میں پہنچا دیا گیا۔ اسپیس ایکس نے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے امریکی اسپیس فورس کا پےلوڈ کامیابی سے مدار میں پہنچایا، فالکن نائن راکٹ کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے روانہ ہوا، یہ امریکی اسپیس فورس کے خفیہ مشنز کے سلسلے کی تیسری پرواز تھی۔ راکٹ کی روانگی کے بعد فالکن نائن کا بوسٹر کامیابی سے واپس بیس پر لینڈ کر گیا، امریکی اسپیس فورس کے اس مشن کے پے لوڈ سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔


































