
لندن : آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آرمینیا کے وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا مقصد مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا راستہ ہموار کرنا ہے۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر رہی ہے۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اپنی آن لائن شائع کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال اور یہودیوں اور فلسطینی عوام کے درمیان دیرپا مفاہمت کی ضرورت پر مبنی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمینیا غزہ میں فوری جنگ بندی اور بغیر کسی شرط کے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اس بات کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام پرامن زندگی گزار سکتے ہیں۔
اسرائیل نے آرمینیا کے فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق آرمینیا کے سفیر کو طلب کرکے اس کی حکومت کے فیصلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔


































