
جدہ : حملہ آور عرب اتحاد نے یمن میں شدید ناکامیوں اور مایوسی کے بعد سعودی عرب پر حملوں میں حزب اللہ کے ملوث ہونے کا الزام دھر دیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل ترکی المالکی نے نیوز کانفرنس میں میڈیا کو حزب اللہ کے مبینہ ارکان کی تصاویر دکھائیں جو یمن میں حوثی ملیشیا کودھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون چھوڑنے کی تربیت دے رہے تھے۔ اس کا مقصد حزب اللہ کو جنگ میں ملوث قرار دیکر یورپ اور امریکا کی ہمدردیاں سمیٹنا ہے۔


































