
صنعا : سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ ملیشیا کے 11 آلہ کار ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے علاقے اللثمه پر حملہ کیا۔ حملے میں فوجی اڈہ تباہ ہو گیا۔ شبوہ کا کنٹرول متحدہ عرب امارات کی حامی ملیشیا کے ہاتھ میں ہے اور وہ علاقے سے مستعفی حکومت کے عناصر کو نکال رہے ہیں۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فوجی اڈے پر حوثیوں کی جانب سے میزائل داغا گیا۔ اہلکار مرخہ الصوفلہ ضلع میں واقع فوجی اڈے پر جمع ہو رہے تھے جب ایک بڑا دھماکا ہوا،عرب اتحاد نے البیضا صوبے میں شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانوں کی سلامتی کے لیے السوادیہ عسکری کیمپ کو خالی کر دیں۔


































