
کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا، کالعدم ٹی ٹی پی نے تصدیق کردی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل کے علاقے سراکئی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈرعبد الولی عرف عمرخالد خراسانی 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
ٹی ٹی پی ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کردی، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن اور حافظ دولت بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کا شمارٹی ٹی پی اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا، عمر خالد خراسانی اے پی ایس پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی سمجھے جاتے تھے، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن عمر خالد خراسانی کے داماد تھے۔


































