Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ کو تنہاء چھوڑنے والی تجاویز کو سختی سے مسترد کر چکے، رہنماء انصار الله

یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے ڈپٹی میڈیا ڈائریکٹر "نصر الدین عامر” نے شہاب نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم پر غزہ محاذ سے پیچھے ہٹنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ہے۔ ہمیں اقتصادی صورت حال کی بہتری اور یمن کے سیاسی حل کی تجاویز کا جھانسہ دے کر غزہ کے حوالے سے اپنے موقف سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم نے ان تمام پیشکشوں کو ٹھکرا دیا۔ نصر الدین عامر نے کہا کہ محاذ پر ہمارا اتحاد، امت کا نقطہ قوت ہے جس سے صیہونی دشمن پریشان ہے۔ اس اتحاد سے صیہونیوں کو تکلیف ہوتی ہے اسی وجہ سے وہ مسلمانوں میں مسلسل تفرقہ پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصار الله اپنی عسکری صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
نصر الدین عامر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کشیدگی میں اضافے کی مختلف صورتیں ہمارے سامنے آئیں گی۔ تاریخ لکھے گی کہ یمن نے مستکبرین کا سمندر میں محاصرہ کیا اور ان کے بحری جہازوں کا راستہ روک لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ پھیلتی ہے اور بہت سے ممالک دشمن کی حمایت میں اس جنگ میں کودتے ہیں تو ایسی صورت حال میں یمن بھی اپنی حملوں کا انداز تبدیل کرے گا اور حمایتی محاذ کی بجائے بلافاصلہ جنگ میں شامل ہو گا۔ نصر الدین عامر نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں انصار الله نے علاقائی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ امریکہ سب کو جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔ تاہم ہم امریکیوں کو بتا چکے ہیں کہ یہ جنگ اُن کے مفاد میں نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular