
بغداد : جنوبی عراق میں امریکی فوج کے ایک اور کاررواں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ ذیقار اور المثنی صوبوں کے درمیان سکنہ کے علاقےیں لاجسٹک کاررواں پر کیا گیا۔ امریکی فوجی کاررواں کے راستے میں ہونے والے اس بم دھماکے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے اور کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































