
غزہ : اسرائیلی فوج کے شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ سمیت رفح پر چالیس سے زائد فضائی حملوں میں ساٹھ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پر کنٹرول کے لیے ٹینکوں کے ذریعے آپریشن شروع کیا ہے۔علاقے سے شہریوں کے جبری انخلا کا بھی آغاز کردیا ہے۔ کئی مقامات پر اسرائیلی فوج نے نہتے شہریوں کا قتل عام بھی کیا ہے۔ زیتون میں اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے حماس اور قبائلیوں کی بھرپور مزاحمت کے باعث اسرائیلی فوج نے زیتون پر فضائی حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جواب میں حماس نے اسرائیلی فوج کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔زیتون، بیت الاحیہ، جبالیہ میں حماس نے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے


































