Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں سالانہ وحدتِ امت کانفرنس

لاہور : جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ ﷺ کے زیرِ اہتمام سالانہ وحدتِ امت کانفرنس جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ ﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس کا عنوان وحدتِ امت، شہیدِ امت امام خامنہ ای کی نگاہ میں تھا۔ کانفرنس میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، پرنسپل جامعہ نعیمیہ مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی منظر الحق تھانوی، پیر نقیب الرحمن نقیبی، پیر خواجہ عثمان فرید چشتی، پیر شمس الرحمن مشہدی، پیر ہارون علی گیلانی سمیت مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔
علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی بصیرت اور ایرانی قوم کی بے مثال جرأت و استقامت نے امریکہ کو ذلت و رسوائی سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل امتِ مسلمہ کے درمیان تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جدوجہد کے نتیجے میں پیدا ہونے والی وحدت و اتحاد کی فضا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
مولانا سراج الحق نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو دشمن کی ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا، کیونکہ استعماری قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان کی اجتماعی قوت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ مسلمان قوم بیدار ہے اور وہ دشمن کو اپنے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم کی جانب سے اتحادِ امت اور وحدتِ مسلمین کا جو پیغام آگے بڑھایا گیا ہے، اسے پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور امتِ مسلمہ کی وحدت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular