
پیرس: فرانس کے وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران اسرائیل کے کھلاڑیوں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جبکہ انتہائی بائیں بازو کے قانون سازوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید نہیں کیا جائے گا اور ان کی اولمپکس مقابلوں میں موجودگی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس کا آغاز جمعے سے ہو رہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے خدشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ یوکرین اور غزہ میں جاری جنگیں ہیں۔


































